ویڈیو: کولڈ ڈرنک میں چھپکلی، بین الاقوامی فوڈ چین ریسٹورینٹ سیل

بھارت میں ایک شخص نے بین الاقوامی فوڈ چین سے کھانا آرڈر کیا جس میں اس کے کولڈڈرنک کے گلاس سے چھپکلی نکل آئی۔
مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا جس کے بعد ریسٹورینٹ کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔
بھرگوو جوشی نامی شہری اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ ریسٹورینٹ گیا، آرڈر آنے پر جب کوک کا گلاس دیکھا تو اس میں چھپکلی کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔
بھرگوو جوشی نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ غیر معمولی واقعہ اسٹاف کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پیش آیا۔
بعدازاں وہ کئی دیر تک دوستوں کے ہمراہ شکایت کے لیے بیٹھے رہے لیکن کسی اعلیٰ عہدیدار سے ان کی بات نہ ہوسکی۔
صارف نے بتایا کہ اسٹاف بار بار یہ کہتا رہا کہ 300 روپے کی رقم واپس لے لیں تاہم جب یہ خبر سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تو احمد آباد کی میونسپل کارپوریشن نے ریسٹورینٹ سیل کردیا۔

Views= (877)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین