’زینب کے پاپا‘ نے بڑے بڑے یو ٹیوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا
Sep 7 2024 | ویب ڈیسک
یو ٹیوب کی اپنی ہی ایک الگ دنیا ہے، جہاں ہر کوئی خود کو مشہور کرنے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے۔
خصوصا آج کی نوجوان نسل اس کے سحر میں بری طرح گرفتار ہے۔
یوٹیوب کو کئی لوگوں نے اپنا ذریعہ معاش بھی بنایا ہوا ہے اورہر دوسرا شخص اس میں اپنا حصہ ڈالتا ہوا نظر آرہا ہے، اب ویورز حاصل کرنے اور سبسکرائبر بڑھانے کے چکر میں یوٹیوبرزاپنے گھر کے لڑائی جھگڑوں اوربات چیت تک کو اپنے ویلاگ کا حصہ بنا رہے ہیں۔ اوراس کے لیے انہوں نے باقاعدہ چینل بھی کھولے ہوئے ہیں۔
ان چینلز میں سے ایک ’زینب کے پاپا‘ ہے ۔ اس چینل نے حال ہی میں 10ملین فالوورز حاصل کر کے پاکستانی یوٹیوبرز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
دوسرے نمبر پر ڈکی بھائی ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد 7.89 ملین ہے۔ سسٹرولوجی کےنام سے مشہور یو ٹیوب چینل پر 4.69 ملین اور معاذ صفدر کے4.15 ملین فالوورز ہیں۔
Views= (325)
Join on Whatsapp 1 2