پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم اور پرویز خٹک میں ’گرما گرمی‘

میڈیا سے کہتا ہوں کہ اس خبر کو روکے، میں تو سگریٹ پینے کے لیے باہر نکلا تھا

حکمراں جماعت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے مِنی بجٹ کی منظوری کے لیے بلائے گئے اجلاس میں اس وقت بدنظمی پیدا ہوگئی جب وزیر دفاع پرویز خٹک نے صوبہ خیبر پختونخوا میں گیس کی عدم فراہمی کا معاملہ اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں، اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو سخت جواب دیا اور کہا کہ سب کے سامنے آپ مجھے بلیک میل کررہے ہیں،میں بلیک میل نہیں ہوں گا، آپ مجھے بلیک میل نہیں کرسکتے، میں حکومت جائیداد بنانے کیلئے نہیں کر رہا، میں آپ کو روز روز بلا کر ووٹ مانگ رہا ہوں، میں ہر روز آئی ایم ایف سے کہہ رہا ہوں کہ ٹیکس کم کریں، میرے نہ تو کارخانے ہیں نہ میرا کوئی کاروبار نہیں ہے ۔ اگر آپ کی یہی بلیک میلنگ رہی تو اپوزیشن کو دعوت دے دیں کہ وہ آ کر حکومت کر لیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پرویز خٹک کے درمیان بھی نوک جھونک ہوئی۔ حماد اظہر نے پرویز خٹک کے سوال کا جواب دینے کی کوشش کی تو وزیر دفاع نے کہا کہ ’آپ صرف یہ بتائیں کہ صوبے کو گیس کب ملے گی؟
انہوں نے کہا کہ ’حماد اظہر کو گیس اور بجلی کا مسائل کا علم ہی نہیں۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ’میں ٹی وی دیکھ کر حیران ہو گیا ہوں کہ اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا گیا ہے۔‘’آپ لوگوں نے اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، میں میڈیا سے کہتا ہوں کہ اس خبر کو روکے، میں سگریٹ پینے کے لیے باہر نکلا تھا۔‘
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو اپنے چیمبر میں بلایا اور ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے علاوہ نُور عالم خان اور بعض دیگر ارکان نے بھی اجلاس میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
اجلاس کے بعد جب وزیراعظم جانے لگے تو میڈیا نے ان سے سوال کیا کہ آپ کےقریبی ساتھی آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
صحافی کے سوال پر وزیراعظم عمران خان خاموش رہے البتہ ان کے ساتھ موجود وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پلٹ کر صحافی سے ہی پوچھ لیا کہ کون سے ساتھی؟

Views= (63)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین