دنیا کے سب سے لمبے اژدھے نے دہشت پھیلا دی، وڈیو وائرل

بچے ویڈیو نہ دیکھیں

رینگنے والے جانوروں میں سب سے خطرناک جانور سانپ کہلاتا ہے جو انسان کو صرف اپنے وجود سے ہی خوف میں مبتلا کردیتا ہے۔
دنیا میں چھوٹے بڑے سانپوں کی تقریباً 3ہزار اقسام پائی جاتی ہیں اور ان میں سے کچھ تو اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ پورا انسان تک نگل جاتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی حیرت انگیز ویڈیو دکھائیں گے کہ جسے دیکھ کر آپ پر خوف کی سی کیفیت طاری ہوسکتی ہے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔
اس خطرناک اژدھے کا تعلق پائتھن نسل سے ہے، یہ دنیا کا سب سے لمبا سانپ ہے، اس کی لمبائی 30فٹ تک ہوتی ہے جو انسانوں کو بھی کھانے سے دریغ نہیں کرتا۔
اگرچہ اینا کونڈا سائز اور دیگر خصلتوں کے لحاظ سے اژدھوں کی سرفہرست سب سے اوپر ہے لیکن پائتھن کے بارے میں جان کر یا ویڈیو دیکھ کر آپ بھی مان جائیں گے۔
اس وائرل ویڈیو سے اس حقیقت کی مزید تصدیق ہو سکتی ہے اس ویڈیو میں بہت بڑا اور خوفناک قسم کا پائتھن دکھایا گیا ہے جو زمین سے ایک گھر کی چھت تک پہنچ گیا ہے لیکن اس کے جسم کا ادھے سے زیادہ حصہ ابھی بھی زمین پر ہی ہے۔ اور اس کا سائز تقریباً 30 فٹ تک ہے۔

Views= (1225)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین