ساحر علی بگا اور فضا علی سے کنسرٹ کے نام پر فراڈ ہوگیا

فضاعلی نے بتایا کہ ان کے اور ساحرعلی بگا کے نام پر 28 جنوری کو بہاولپور میں کنسرٹ ہونا تھا، تاہم ایونٹ کے منتظمین اب ان سے رابطے میں نہیں ہیں۔
پاکستانی اداکارہ فضا علی اور گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ فراڈ ۔۔ 28 جنوری کو بہاولپور کے نور محل میں ایک کنسرٹ کا بتایا گیا۔ دونوں فنکاروں کے نام پر ٹکٹس بھی فروخت ہونا شروع ہوگئیںَ۔ تاہم جب دونوں فنکاروں کو معاوضہ دینے کا وقت آیا تو منتظمین نے رابطہ منقطع کرلیا ۔
اسی حوالے سے فضا علی نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ جس میں انہوں نے اپنے اور ساحر علی بگا کے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ذکر کیا ہے۔
فزا علی نے ویڈیو کے ذریعے اپنے اور گلوکار ساحرعلی بگا سے ہونے والے مبینہ فراڈ سے پردہ اٹھا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایونٹ کروانے والی نجی کمپنی نہ فون اٹھارہی نہ رقم منتقل کر رہی ہے ۔ فضا نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی اب بھی ساحر علی بگا اور میرے نام پر ٹکٹیں بیچ رہیں۔ جبکہ انہوں نے درخواست کی ہے کہ وہ آج کے رات بہاول پور میں ہونے والے کسی کنسرٹ نہیں کریں گے۔

Views= (1332)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین