بالآخر آئی ایم ایف مان گیا، وفد 31 جنوری کو پاکستان آئے گا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ نویں اقتصادی جائزے پر گفتگو کے لیے جنوری کے آخر میں ایک وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
جمعرات کو آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے بتایا کہ ’پاکستان کی درخواست پر ایک وفد ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) کے تحت نویں جائزے سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے 31 جنوری سے 9 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ مشن مقامی اور بیرونی سطح پر استحکام بحال کرنے کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرے گا، جس میں پائیدار اور اعلیٰ معیار کے اقدامات کے ساتھ مالیاتی پوزیشن کو مضبوط کرنا اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنا شامل ہے۔‘
’آئی ایم ایف کی پالیسی میں پاور سیکٹر کی کارکردگی کو بحال کرنا، گردشی قرضے میں مسلسل اضافے کو روکنا اور زرمبادلہ کے مارکیٹ کے کام کی بحالی شامل ہے۔‘
آئی ایم ایف کی نمائندہ نے مزید بتایا کہ ’پالیسی کی سطح پر جاندار کوششیں اور اصلاحات موجودہ انتہائی غیر یقینی صورتحال کو کم کرنے کے لیے اہم ہیں اور انہی کی بنیاد پر پاکستان اپنے شراکت داروں سے مالیاتی تعاون حاصل کر سکے گا جو کہ پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔‘

Views= (667)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین