دنیا میں پہلی بار بیک وقت پیدا ہونے والے 8 بچے اب کیسے ہیں؟

26 جنوری 2009 کو دنیا میں پہلی بار ایک خاتون کے ہاں بیک وقت ایسے 8 بچوں کی پیدائش ہوئی جو زندہ بچ گئے تھے۔
نادیہ سلیمان نامی امریکی خاتون کے ہاں 8 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور یہ طویل عرصے تک ایک عالمی ریکارڈ بھی رہا، جو اب افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والی خاتون کے پاس چلا گیا جن کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی۔
اوکٹا مام کی عرفیت سے معروف نادیہ سلیمان کے ہاں بیک وقت 8 بچوں کی پیدائش آئی وی ایف طریقہ علاج کے نتیجے میں ہوئی۔
نادیہ سلیمان (جو اب اپنا نام نتالی بتاتی ہیں) نے 14 ویں سالگرہ پر ان بچوں کی تصویر انسٹاگرام پوسٹ پر شیئر کی۔
یہ بچے اب اسکول جارہے ہیں اور فی الحال سالگرہ کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔
سالہ نادیہ سلیمان کے ہاں جب 8 بچوں کی پیدائش ہوئی تو اس سے قبل بھی ان کے 6 بچے تھے جن کی عمریں ابھی 16 سے 21 سال کے درمیان ہیں، یعنی وہ مجموعی طور پر 14 بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔
کیلیفورنیا کی اورنج کنٹری میں یہ خاندان 3 کمروں کے ایک گھر میں مقیم ہے۔
بیک وقت 8 بچوں کی پیدائش کے نتیجے میں نادیہ سلیمان کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی تھی مگر حالیہ برسوں میں انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی لوگوں کی توجہ نہیں چاہتی تھیں۔
2018 میں نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 'میں شہرت کے اس سلسلے میں باہر نکلنا چاہتی ہوں تاکہ اپنے خاندان کو سکون فراہم کرسکوں'۔
انہوں نے کہا کہ اس غیر ضروری توجہ کے باعث وہ ذہنی مسائل کا شکار ہوگئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ درحقیقت انہیں علم ہی نہیں تھا کہ وہ اتنے بچوں کو جنم دینے والی ہیں اور ایسا ڈاکٹر نے دانستہ طو رپر علاج کے دوران کیا۔
ان بچوں کی پیدائش حمل کے 31 ویں ہفتے میں آپریشن کے ذریعے ہوئی، جن میں 2 لڑکیاں اور 6 لڑکے شامل تھے، جن کا وزن بھی 816 گرام سے 1542 گرام کے درمیان تھا۔
اس واقعے کے بعد ڈاکٹر کا میڈیکل لائسنس منسوخ کردیا گیا جبکہ اسے امریکا چھوڑ کر جانا پڑا۔
خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے نادیہ سلیمان نے متعدد ملازمتیں بھی کیں، مگر اب وہ زندگی سے مطمئن ہیں۔

Views= (1089)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین