فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ؛ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں!

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ سنا دیا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں 27 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ نویدخان نے دو صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کچھ گھنٹے قبل فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل سعدحسن نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ فواد نےکہا الیکشن کمیشن کی حالت اس وقت منشی کی ہے۔
اس پر فواد چوہدری نے لقمہ دیا کہ تو کیاالیکشن کمیشن کی حالت منشی کی ہوئی ہے۔
عدالت نے فواد چوہدری کو لقمہ دینے سے ٹوک دیا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پونے چار سال تک اندھی مچائی ہوئی تھی اور وہ آج بھی تکبر کا مینار ہے ، مگر عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اتنا گرا ہوا آدمی ہے کہ وہ جیل میں قید مخالفین کی روٹی تک چیک کرتا تھا کہ کہاں سے آ رہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان تو جیل میں قید مخالفین کے کمبل تک چیک کرتا تھا کہ ایک اسے کمبل زیادہ تو نہیں دے دیا۔

Views= (1159)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین