شادی پر رشتے داروں کے سونے کا انوکھا منظر ، ویڈیو نے دھوم مچا دی

شادی کے منڈپ میں دلہا دلہن اور رشتے داروں کا عجیب و غریب منظر دیکھنے کو ملا۔
ہندو مذہب میں شادی کے تہوار بھی کچھ الگ ہی ہوتے ہیں۔ بعض اوقات یہ تہوار دلہا دلہن اور خاندان کے لیے مشکلات کا سبب بھی بنتے ہیں۔ جیسا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح شادی کی رسومات نے مہمانوں کو تھکا دیا۔
دلہا دلہن کا یہ یادگار دن ان کے دوستوں اور مہمانوں کے لیے پریشان کن اور تھکا دینے والا تب بنا جب منڈپ میں دولہا دلہن پجاری کی ہدایات پر رسومات ادا کر رہے تھے جبکہ دوسری جانب دوست احباب اور رشتے دار سو رہے تھے۔
شادی میں شریک مہمان اور باراتی بیدار رہنے میں ناکام رہے لیکن دولہا دلہن نے تمام تر مشکلات کےباوجود رسومات کی ادائیگی کو جاری رکھا۔، کچھ مہمانوں نے تو اپنے آپ کو کمبل سے لپیٹا ہوا تھا اور کچھ بیٹھے بیٹھے نیند کے مزے لے رہے تھے جبکہ کچھ افراد جمائیاں بھی لیتے رہے۔
وڈیو کو خود دلہن نے پھیروں کے دوران دولہا دلہن بمقابلہ رشتے دار کی کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا جس کو صارفین نے بہت سراہا اور بہت سے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
کسی نے تجویز دی کہ شادی کی رسومات کو وقت پر کیا جائے تو کسی نےکہا کہ یہ وہ رشتہ دار ہیں جن کو ہماری شادی کی بہت فکر ہوتی ہے اور اب سو رہے ہیں۔ ویڈیو کو ہزاروں لائیکس اور ویوز بھی ملے۔

Views= (1320)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین