ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات سامنے آگئیں

ملک بھر میں 16 گھنٹے کے طویل بریک ڈاؤن کے بعد مختلف شہروں میں جزوی طور پر بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق تیل اور گیس بچانے کیلئے رات کے وقت کئی تھرمل پاور اسٹیشن کی بندش بڑے نقصان کا باعث بن گئی۔ نيشنل گرڈ حکام نے ایندھن کی بچت کیلئے اتوار کی شب بند کیے گئے کئی تھرمل پاور اسٹیشن پیر کی صبح آن کیے تو زیادہ لوڈ کی وجہ سے فریکوئنسی آؤٹ ہوئی اور سسٹم بیٹھ گیا۔
پير کی صبح سات بجکر 37 منٹ پر سب سے پہلے گدو پاور اسٹیشن بند ہوا۔ اُس کے 3 یونٹس جو 1700 میگاواٹ کا لوڈ اٹھارہے تھے اُن کا بوجھ اگلے اسٹيشن پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
جامشورو پاور پلانٹ جس کی صلاحيت ہی صرف 880 میگاواٹ لوڈ اٹھانے کی تھی، اچانک 1700 ميگاواٹ کا لوڈ برداشت نہ کرسکا اور ٹرپ کرگيا اور پھر بتی گل کا کھیل شروع ہوا۔
کوئٹہ 28 میگاواٹ، مظفرگڑھ 1350 میگاواٹ، فیصل آباد 144، کوٹ ادو 1600 میگاواٹ، حویلی بہادر شاہ 1277 میگاواٹ اور بلوکی 1276 میگاواٹ سمیت 60 سے زيادہ تھرمل پاور اسٹیشن بند ہوگئے۔ بريک ڈاؤن نے 5 منٹ کے اندر اندر ملک کے نوے فيصد حصے کو اندھيرے ميں ڈبو ديا۔

Views= (881)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین