سوشل میڈیا پر ’پاکستانی دیپکا پاڈو کون‘ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

پاکستان مین ٹوئٹر ٹائم لائنز پر ایک شادی کے تقریب میں کیے گئے رقص کی ویڈیو شیئر کرنے والوں نے اسے انڈین اداکارہ دیپکا پاڈو کون کا مقامی ورژن قرار دیا۔
ویڈیو شیئر کرنے والے ڈانس کرتی لڑکی کو ’خوبصورت، ٹیلنٹڈ اور پراعتماد‘ قرار دیتے ہوئے باقیوں سے انہیں سراہنے کا کہا۔
متعدد صارفین نے ویڈیو مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے تجویز دی کہ ’اس لڑکی کا خیال رکھیں، بہت کمزور ہے۔‘
خواتین ٹویپس نے لہنگے کو موضوع بنایا تو لکھا کہ ’اتنا طویل اور بھاری لہنگا بنانے والے نے لڑکی پر ظلم‘ کیا ہے۔
اسی دوران سدرہ اسلم حیدر نے پوچھا کہ ’کیا وہ شان شاہد کی بھتیجی ہے۔‘
ویڈیو شیئر کرنے والے نے اپنے ریپلائی میں اقرار کیا کہ یہ وہی ہیں۔
تبصرہ کرنے والے کئی افراد نے ڈانس کرتی لڑکی کی صحت اور رنگت کو بنیاد پر کر طنزیہ جملے کہے تو جواب میں فروا نے لکھا کہ ’لوگ اس کی جسمانی ہیئت اور ظاہر کی وجہ سے کیوں ٹرول کر رہے ہیں، یہ بہت ہی غلط ذہنیت ہے۔‘
لزا نے رقص کی تعریف کی تو ’قاتلانہ مووز‘ کی صورت توصیفی تبصرہ کیا۔ اقصی طارق نے شکوہ کیا کہ ’کیا ہمارے پاس اب یہی کام بچا ہے کہ شادیوں میں ہونے والی اچھل کود کو وائرل کر کے اسے اسے سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنی قومی پہچان بناتے بھریں۔‘
اپنے مختلف بیانات یا انداز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کا ذکر چھڑا تو محمد احمد مون نے لکھ اکہ ’یہ جلد ندا یاسر کے شو میں دکھائی دیں گی۔‘
فصیح الدین نے ویڈیو کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ’اب ہر ایک جانتا ہے کہ کیسے محنت کیے بغیر راتوں رات مشہور ہوا جا سکتا ہے۔‘

Views= (1430)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین