شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیئے

بھارت میں ایک شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں ایک شوہر کو اپنی بیوی کے غیر مرد سے تعلق ہونے کا انکشاف ہوا اور اس نے بیوی کے دوست اکشے کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور تمام تر ثبوتوں کو بھی چھپا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شوہر کو بیوی کے دوسرے شخص کے ساتھ تعلق کا پیسے پتہ چلا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ شوہر کی غیر موجودگی میں اکشے گھر میں آیا اور اس کی بیوی کی جانب سے چائے بنائی گئی جو بچی پر گری اور اس کا پاؤں جل گیا۔ پولیس کے مطابق شوہر گھر آنے کے بعد اپنی بیٹی کو مرہم پٹی کیلئے اسپتال لے گیا اور جہاں اس نے منصوبہ بناتے ہوئے اپنی بیوی کو فون کرکے اکشے کو گھر پر کام کاج کروانے کے لیے بلانے کا کہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب اکشے گھر پہنچا تو دلبرادشتہ شوہر نے اس کا گلا کاٹ کر پہلے اسے قتل کیا اور پھر جسم کے ٹکڑے کر کے بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینک دیئے۔ پولیس کے مطابق کچھ لوگوں کی جانب سے کچرے میں جسم کے حصوں کو دیکھا گیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Views= (1047)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین