پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد میں کنجوانی کےعلاقےگڑھ فتح شاہ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق اوکاڑہ کی رہائشی لڑکی نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور گھر والوں کی مرضی کے بغیر شادی کرنے والا جوڑا دوست کے پاس عارضی مقیم تھا۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے مبینہ زیادتی کےبعد نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات بھی چھین لیے۔
پولیس کے مطابق لڑکی سے زیادتی کا واقعہ 13 جنوری کو پیش آیا جس کے بعد 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

Views= (1071)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین