’آخری تین وزرائے خزانہ جوکر تھے‘ مفتاح کا سلیمان شہباز کے ٹویٹ پر افسوس

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ٹویٹ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سلیمان شہباز نے اپنی ہی پارٹی کے سابق وزیر خزانہ کی سوشل میڈیا پر بےعزتی کر دی تھی۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نام لیے بغیر مفتاح اسماعیل کو جوکر کہہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ آخری تین وزرائے خزانہ جوکر تھے۔انہوں نے ایک جوکر شو چلایا،
ڈرا صاحب نے 1998 میں اٹیمی دھماکوں کے بعد ملک کے ڈیفالٹ کو ٹال دیا۔
چیلنجز بہت بڑے ہیں،وہ اپنے عزم اور محنت کے لیے اپنا بہترین شاٹ دے رہے ہیں، 3 جوکروں نے بارودی سرنگیں بچھا دیں۔

اسی پر ردِعمل دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری سلیمان شہباز سے طویل رفاقت ہے،انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز کے ٹویٹ پر افسوس ہوا۔
توقع نہیں تھی کہ سلیمان شہباز ایسی بات کریں گے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ حکومت جو نہیں کرنا چاہ رہی انہیں وہ چیزیں کرنا پڑیں گی۔ حکومت نے مدت پوری کرنی ہے تو مشکل اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام لانا ضروری ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے جانے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام لیا تو مشکلات ہوئیں، ہم اسی پٹڑی پر چلتے تو مشکلارت کم ہو جاتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گورننس کا میکنزم ٹھیک نہیں ہے۔پاکستان میں کوئی بھی حکمران اپنا حق ادا نہیں کر سکا۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا اس وقت ڈالرز کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔پاکستان میں اس وقت لوگ پلاٹ پلاٹ کی جگہ ڈالرز خرید رہے ہیں۔ معیشت ٹھیک ہونے تک ڈالر کی ڈیمانڈ رہے گی۔کہا کہ پاکستانی اس وقت اسٹور آف ویلیو میں بھی ڈالرز خرید رہے ہیں۔
ڈالرز کو مارکیٹ ریٹ پر چلنے دیا جائے تو آسانی ہو جائے گی۔

Views= (439)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین