نوازشریف سے متعلق شگفتہ اعجازکی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

پاکستان شوبزسیلیبرٹیزاپنے مداحوں کو دیگرسرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی سیاسی وابستگیوں سے بھی باخبررکھتی ہیں۔
عمومی جائزہ لیا جائے تو شوبزستاروں کی بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کی حامی دکھائی دیتی ہے، اداکارہ شگفتہ اعجاز کا شمار بھی انہی میں ہوتاہے۔
سوشل میڈیا پراکثروبیشترپی ٹی آئی کے حق میں بات کرنے والی اداکارہ کی ایک پُرمزاح ٹک ٹاک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا تمسخراڑایا جارہا ہے۔
پنجابی زبان میں اس ویڈیو کا مفہوم یہ ہے کہ نواز شریف نے کبھی امیر اورغریب میں فرق نہیں رکھا، سبھی کو لوٹا ہے۔
پوسٹ پرکیے جانے والے تبصروں میں بعض صارفین نے اعتراض اٹھایا کہ سبھی کا یہ حال ہے اورجیسے ہم خود ہیں ویسے ہی حکمران ہیں تاہم بیشتر نے اس کاوش سے محظوظ ہوتے ہوئے سراہا۔
کسی ڈرامے کے سیٹ پربنائی جانے والی اس ویڈیومیں شگفتہ اعجاز کا ساتھ دیگراداکاروں نے بھی دیا ہے۔

Views= (1700)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین