سوکیش نے زندگی جہنم بنا ڈالی، جیکولین ؛ گرل فرینڈ بنانے کیلئے بڑی پیشکش کی: نورا فتیحی

بالی وڈ اداکارہ جیکیولین فرننڈنس نے 200 کروڑ بھتے کے کیس میں دہلی کی عدالت میں بیان دیا کہ سوکیش چندر شیکھر نے ان کی زندگی کو تباہ کر دیا ۔
بالی وڈ کی اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کورٹ میں جیکولین کی پیشی ہوئی ۔
عدالت کے روبرو جیکولین نے سوکیش چندر شیکھر پر الزامات کی بوچھاڑ لگا دی ۔ بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوکیش نے انہیں وزیر داخلہ سے ملوایا۔ ان کے ساتھ غلط بیانی کی اور فلمی کیرئیر کو تباہ کیا۔
جیکولین نے اعتراف کیا کہ پنکی ایرانی کے ذریعے انہیں سوکیش سے ملوایا گیا ۔ لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھیں سوکیش کا بیک گراونڈ کیا ہے اور وہ کن چیزوں میں ملوث ہے۔ ان سب باتوں اور سوکیش کے حوالے سے پنکی ایرانی نے مجھے نہیں بتایا میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی۔
بالی وڈ کی اداکارہ نے اس بات کا بھی عدالت کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے سوکیش کے نجی طیارے کو کیرالہ اور چنئی کے سفر کے لئے استعمال کیا کرتی تھی۔
جیکیولین نے بتایا کہ وہ 8 اگست 2021 تک وہ اورسوکیش دن میں دو سے تین بار کالز اور ویڈیو کال پر بات کرتے تھے۔
عدالت میں دوران سماعت جیکیولین فرننڈنس نے کہا کہ سوکیش نے اپنا تعارف سن ٹی وی کے مالک کے طور پر کروایا۔
اداکارہ نے سوکیش پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ وہ کہتا تھا کہ وہ مداح ہے ، مجھے کہتا تھا کہ مجھے بھی ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کرنا چاہیے ۔ بطور سن ٹی وی کے مالک اس نے میرے ساتھ بہت سے پراجیکٹس کو بھی لائن اپ کیا۔
ماڈل اور ڈانسر نورا فتیحی کا کہنا ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے انہیں گرل فرینڈ بننے پر بڑے گھر اور آسائشات سے بھری زندگی دینے کی پیشکش کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی نے عدالت کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ سکیش نے اپنی قریبی دوست پنکی ایرانی کے ذریعے مجھے گھر اورآسائشوں سے بھری زندگی کی پیشکش کی۔
نورا نے بتایا کہ پنکی ایرانی نے ان کی کزن سے رابطہ کیا اور بتایا کہ جیکولین فرنینڈس اس پیشکش کی منتظر ہیں لیکن سکیش تمہیں چاہتے ہیں، سکیش کی کزن کا کہنا تھا کہ کئی اداکارائیں سکیش چندر شیکھر کے لیے مررہی ہیں ۔
نورا فتیحی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں نہیں پتا تھا کہ سکیش چندر شیکھر ایک مجرم ہے وہ سکیش کو ایل ایس کارپوریشن کا ایک ملازم سمجھتی تھی، ان کا سکیش سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور ناہی کبھی ان سے کوئی بات چیت کی۔

Views= (385)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین