ڈی سی آفس کیماڑی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

کراچی میں ڈپٹی کمشنر کیماڑی آفس کے باہر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا ہے۔
پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے جبکہ ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا، ڈنڈے بھی چل گئے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پتھراؤسے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹراور کیمرامین زخمی ہوگیا جبکہ ضلع کیماڑی کے ڈی آراو دفتر کے قریب مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کی نفری پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے کارکنان کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
ملیر ہالٹ روڈ پر جماعت اسلامی کارکنان کی جانب سے ملیرٹاؤن گلشن حدید یو سی4 کے نتائج مبینہ طور پر تبدیل کیے جانے کیخلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے جبکہ اردویونیورسٹی گلشن کیمپس میں بھی پی پی اور جماعت اسلامی کارکنوں میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی کی 6 یونین کونسلز میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے متعلقہ یوسیز کے ڈی آراو،ریٹرننگ افسر اور امیدواروں کو نوٹس جاری کرکے ضابطگیوں سے متعلق کیس23جنوری کو سماعت کےلیے مقررکردیا۔
خیال رہے کہ اتوار (15 جنوری ) کو کراچی کی 246 میں سے 235 یوسیز پر بلدیاتی انتخابات ہوئے جبکہ 11 یوسیز پر مختلف وجوہات کی بنا پر الیکشن نہیں ہوئے۔
کراچی میں 235 یوسیز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 91 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے جبکہ جماعت اسلامی 88 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 40 یوسیز میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

Views= (590)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین