برفیلے مقام پر ڈانس کرنے والی لڑکیاں سوشل میڈیا پر وائرل

گزشتہ دنوں سے وائرل ہونے والے ہندی گانے کا جنون چینی لڑکیوں پر بھی چڑھ گیا۔
سوشل میڈیا پردو چینی لڑکیوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود وانگمو اور پدما لامو نامی لڑکیوں نے تمام سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
شدید سرد موسم میں برفیلے مقام پر ہندی گانا سجنا گھوڑے میں کیوں سوار ہے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دونوں لڑکیوں کو فراک زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹویٹر پر گزشتہ روز وانگمو اور پدما کی پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ چینی لڑکیوں کا ہندی وائرل سانگ پر ڈانس اور بہترین لپسنگ نے دل جیت لیا۔ جبکہ ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کر کے دونوں لڑکیوں کی پرفارمنس کی بہت تعریف کی۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ہندی کا پُرانا گانا بہت وائرل ہو رہا ہے اور بہت سے لوگ اس گانے پر ویڈیوز بنا رہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرمختلف ٹرینڈ اور وائرل ہونے والے ٹرینڈ وک فالو کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

Views= (1381)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین