نوجوان نے انوکھی بائیک بناکر سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

بھارتی نوجوان نے ایک ایسی بائیک تیار کی ہے جس پر ایک ساتھ 10 افراد بیٹھ سکتے ہیں، اس انوکھی بائیک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آپ نے کسی بھی بائیک پر زیادہ سے زیادہ 5 افراد کو بیٹھے دیکھا ہو گا، لیکن بھارت کے درگاپور شہر کے گوپال مٹھ بردوان میں ایک نوجوان نے 10 سیٹرز والی موٹر سائیکل بنا کر سب کو حیران کردیا۔ اس موٹربائیک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
نوجوان گھوش نے دس سواری کو ایک ساتھ بٹھانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ الیکٹرک موٹر بائیک بنائی ہے، چار پہیوں والی گاڑیاں بھی اس موٹر سائیکل کے سامنے ہار جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ اس الیکٹرک بائیک کو 10 لوگوں نے صرف 22 دن میں بنایا ہے، بائیک بنانے کے لیے پرانے پہیوں اور پرزوں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے اس پر 15 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ یہ موٹر سائیکل ایک بار چارج کرنے پر سو کلو میٹر چلے گی، اس کے لیے صرف آٹھ روپے خرچ ہوں گے۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے پہلے بھی ایسی موٹر سائیکل بنائی تھی، لیکن پولیس نے اُس موٹر سائیکل پر پابندی لگا دی تھی۔ لیکن اس نے جو نئی موٹر سائیکل بنائی ہے وہ بیٹری سے چلنے والی ہے۔

Views= (506)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین