’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے بعد سوشل میڈیا پر باپ، بیٹی کے ڈانس کی دھوم

پاکستانی لڑکی عائشہ نے ’ میرا دل یہ پکار آجا‘ پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر خوب چرچہ ہورہا ہے، اب ایک اور نئی ویدڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں بیٹی اور والد نے ڈانس کیا۔
سوشل میڈیا پر متعدد رقص کی ویڈیوز موجود ہیں جن کو دیکھنے والے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں، حالیہ دنوں شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے والی پاکستانی لڑکی عائشہ کے دلفریب رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر عائشہ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، نئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک پاکستانی لڑکی اپنے والد کے ساتھ بالی ووڈ کے ریمکس گانے’ دل لا لیا‘ پر ڈانس کررہی ہے۔
وائرل ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ بھی کسی شادی کی تقریب کے دوران بنائی گئی ہے، ویڈیو میں باپ، بیٹی نے دل کو چھو لینے والے ڈانس سٹیپس کرکے مہمانوں کو محظوظ کیا، بالی ووڈ کے گانے پر ایسا ڈانس کیا کہ دیکھنے والے بھی داد دیئے بغیر رہ نہ سکے۔
سٹیج کے اردگرد موجود لوگوں نے باپ، بیٹی کے اس خوبصورت ڈانس کی ویڈیو کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ بھی کیا ۔

Views= (1223)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

تازہ ترین