لہنگا پہن کر شوہر کے دانتوں کا علاج کرتی دلہن وائرل

ڈاکٹر بننا ہر لڑکی یا لڑکے کا خواب ہوتا ہے لیکن اس خواب کی تعبیر اپنی شادی کے دن بھی ہوری کرنی پڑے گی یہ شاید ہی کوئی سوچتا ہو۔
حال ہی میں سوشل میڈیا ہر ایسے جوڑے کی تصاویر گردش کررہی ہیں جس میں ایک شخص سوٹ بوٹ پہنے مریضوں کی کرسی پر لیٹا ہوا ہے جبکہ ایک لڑکی دلہن بنی، زرق برق لباس پہنے اس شخص کا علاج کررہی ہے۔
سوشل میڈیا پیجز کے مطابق یہ دونوں دراصل دولہا دلہن ہیں اور دونوں ہی پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ ہیں لہذا فوٹوگرافر نے ان کے شادی کے فوٹوشوٹ کے لئے زبردست تھیم سوچا اور دولہا کو دانتوں کا مریض بنا ڈالا۔ تھوڑی دیر میں ہی یہ دلچسپ فوٹوشوٹ خوب وائرل ہوگیا۔
ڈینٹسٹ بیوی کا فائدہ
کمنٹ کرنے والے صارفین اس تصویر کے نیچے خوب تبصرے فرما رہے ہیں۔
ایک صاحب لکھتے ہیں کہ “چلو اچھا ہوا آج کل دانتوں کا علاج ویسے بھی کافی مہنگا ہے“
تو ایک صاحب لکھتے ہیں “جب اپنے ہی ولیمے کی روٹی دانتوں میں پھنس جائے تو ڈینٹسٹ بیوی.....

Views= (1390)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین