وائرل سونگ ” میرا دل یہ پکارے آجا“ پر رقص کرنے والا یہ نوجوان بھی چھا گیا

” میرا دل یہ پکارے آجا“ کے گانے پر رقص کرنے والی لڑکی کے چرچے سرحد پار بھی شروع ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی نوجوان کو ” میرا دل یہ پکارے آجا“ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ دنوں سے پاکستانی لڑکی کا ” میرا دل یہ پکارے آجا“ پر کیے جانے والا رقص سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
یہ گانا بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کا ہے جو اب اس پاکستانی لڑکی کے ڈانس کرنے کی وجہ سے مزید وائرل ہو رہا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ارسلان خان نے اس ویڈیو کو دلچسپ کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔
انسٹاگرام صارف ارسلان خان نے اپنی پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں لکھا کہ اس لڑکی کی وائرل ویڈیو کو دیکھا تو سوچا تھوڑا نئے انداز میں ایک ویڈیو بنا ہی لوں۔
ارسلان خان کی اس ویڈیومیں خاص بات ” میرا دل یہ پکارے آجا“ کے گانے پرکیے جانے والا ڈانس تو ہے ہی لیکن قابلِ غور بات یہ ہے کہ ارسلان نے بھی ہو بہ ہو وہ ہی رنگ پہنا ہے جو اس گانے کی وائرل کوئن گرل نے پہنا ہوا تھا۔

تاہم مہندی رنگ کا لباس زیب تن کیئے دھیما دھیما رقص کرنے والی اس نوجوان لڑکی کا نام ”عائشہ “ ہے۔

Views= (1034)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین