روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کیساتھ کیاواقعہ پیش آیا؟ویڈیو وائرل

وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستا ن میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، وہ کل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے کان میں لگا ہیڈ فون بار بار اترتا رہا،اس دوران شہباز شریف ہیڈ فون درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان سے ہیڈ فون دوبارہ کان میں لگ نہیں پاتا تو شہباز شریف کہتے ہیں
پلیز some body help me تو ایک باورودی شخص جو شاید سیکیورٹی پر مامور ہے سٹیج پر آ کر وزیراعظم شہباز شریف کا ہیڈ فون ایڈجسٹ کرتا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے ،
اس دوران روسی صدر پیوٹن خاموش بیٹھے ساری صورتحال دیکھتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سامنا بھی ہوگا۔

Views= (1122)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین