عمران ریاض خان کو بڑا ریلیف مل گیا؛حلیم عادل شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم

راولپنڈی کی عدالت نے عمران ریاض خان کیخلاف اٹک میں درج ایف آئی آر سے پیکا ایکٹ کے تحت درج دفعات ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ اٹک عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں۔ سپیشل مجسٹریٹ راولپنڈی پرویز خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کو آج ہی اٹک کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے ۔
عدالت کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم رات 12 بجے سے قبل عمران ریاض خان کو اٹک عدالت کے سامنے پیش کرے ۔ سپیشل مجسٹریٹ پرویز خان نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
لاہور ہائیکورٹ کا حلیم عادل شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔جسٹس علی باقر نجفی نے حلیم عادل شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
جسٹس باقر علی نجفی نے حلیم عادل شیخ کی بازیابی کیلئے درخواست دی گئی۔ لاء افسر نے عدالتی کارروائی کے دوران صورتحال سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا جامشورو میں حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ صوفی عبدالحفیظ ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت ٹیم کو طلب کیا گیا۔ بتایا گیا کہ مقدمہ میں مغوی اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا۔ دو مقدمات کی تفتیش کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی۔لاء افسر نے ریکارڈ پیش کیا۔ٹیم کوئی اتھارٹی لیٹر پیش نہ کرسکی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے مطابق حالات واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ عدالت آئین کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پابند ہے۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی دیدیا۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت 18 جولائی تک منظور کرلی۔

Views= (234)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین