تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ

امریکی انویسٹمنٹ بینک جے پی مورگن کے ماہرین نے تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی انوسٹمنٹ بینک جے پی مورگن سے وابستہ تجزیہ نگاروں نے خبردار کیا ہے یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ اور یورپ کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کے جواب میں اگر روس نے تیل کی پیدوار میں کمی کردی تو یہ دنیا کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔
جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت مالی لحاظ سے روس مضبوط پوزیشن میں ہے اور وہ اپنی معیشت کو نقصان پہنچائے بغیر خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 50 لاکھ بیرل روزانہ کی کمی برداشت کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ روس یورپی ممالک کو مالی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے اگر تیل پیدوار میں 30 لاکھ بیرل یومیہ کمی کرتا ہے تو لندن خام تیل کی قیمت 190 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔
اور اگر روس نے پیداوار میں 50 لاکھ بیرل یومیہ کمی کردی تو خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

Views= (133)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین