بھارت؛ ناگا لینڈ کے فریڈم فائٹرز کے ہاتھوں 31 بھارتی فوجی زیر حراست

گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک جھٹکا لگ گیا، انڈین آرمی کے 31 سپاہیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گرفتار ہندوستانی سپاہیوں اور اعلیٰ آفسران فریڈم فائٹرز سے انہیں چھوڑنے کی منت سماجت کرتے نظر آئے، جان کی بخشی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی بُنیاد پر فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی سپاہیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے کیونکہ راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی فوجی خود کشیاں کرنے پر بھی مجبور ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے ریاست مدھیہ پردیش میں گر کرتباہ ہوگئے تھے، دونوں طیاروں میں سخوئی 30 اور میراج 2000 نے مدھیہ پردیش کے ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔


Views= (1)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

تازہ ترین