اپریل کے پہلے پندرہ دن چھٹیاں ہی چھٹیاں، کُل کتنے دن ملیں گے؟

سال 2024 میں پہلا ایسا مہینہ آنے والا ہے، جب بالخصوص سندھ میں طلباء اور کئی دفاتر کے ملازمین ایک ساتھ 12 سے 13 چھٹیاں انجوائے کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق اپریل کے پہلے 15 دنوں میں سے 12 سے 13 چھٹیاں متوقع ہیں۔
یکم اپریل کو یوم علی کی مناسبت سے تعلیمی اداروں کی تعطیل ہوتی ہے۔ اس تعطیل کے حوالے سے جمعہ کے روز سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اسی طرح 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل ہے اور اس کے بعد 5 اپریل کو جمعتہ الوداع کی بھی چھٹی ہے۔
جبکہ 6 اور 7 کو ہفتہ اور اتوارآ رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شب قدر 10 اور پھر 11، 12 اور 13 اپریل کوعید الفطر کی چھٹیاں جبکہ 14 اپریل کو ایک بار پھر اتوار آ رہا ہے۔
یوں اس طرح اساتذہ اور طلباء ایک ساتھ 12 سے 13 چھٹیاں انجوائے کرنے والے ہیں۔

Views= (454)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین