’میں تمہارے لیے گانجے کا انتظام کرنیکی کوشش کروں گی‘:آریان اننیا کی چیٹ لیک

Oct 22 2021 | انٹرٹینمنٹ ڈیسک

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے آریان خان کے لیے منشیات کا بندوبست کرنے پر راضی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو گزشتہ صبح پوچھ گچھ کیلئے این سی بی دفتر طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے تین گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔
اداکارہ سے تفتیش اور آریان کے خلاف کی جانے والی تحقیقات میں این سی بی افسران نے اننیا سے آریان کے ساتھ ہوئی واٹس ایپ چیٹ پر بھی بات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی نے دعویٰ کیا ہےکہ آریان اور اننیا واٹس ایپ چیٹ میں گانجاکے بندوبست پر بات کررہے تھے اور چیٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ آریان نے اننیا سے پوچھا تھا کہ کیا گانجا کا کوئی انتظام ہوسکتا ہے؟ اس پر اننیا نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ انتظام کریں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران یہی بات این سی بی افسران کی جانب سے اننیا سے پوچھی گئی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ مذاق کررہی تھیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے کو جمعہ کی صبح بھی پوچھ گچھ کے لیے ایک بار این سی بی اپنے دفتر طلب کیا گیا۔
آریان نے اننیا سے واٹس ایپ چیٹ کے معاملے پر ہائیکورٹ میں وضاحت پیش کردی
آریان خان نے اپنے وکلا کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ تفتیشی افسر کی جانب سے ان کی واٹس ایپ چیٹس جس طرح پیش کی گئی ہیں وہ بالکل غلط ہے، این سی بی نے ایسا اس لیے کیا تاکہ انہیں منشیات ضبط کرنے کے معاملے میں ملوث ٹھہرایا جائے۔
انہوں نے اپیل میں مزید کہا کہ این سی بی نے جن واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بنایا وہ دراصل پرانی چیٹ ہے، کسی بھی طرح ان مبینہ واٹس ایپ چیٹس کو کسی سازش سے نہیں جوڑا جا سکتا جس کے لیے کوئی خفیہ معلومات موصول ہوئی ہوں۔

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین