پاک بھارت میچ کی ٹکٹس ہیں؟ شاہین آفریدی کی ویڈیو وائرل

Oct 21 2021 | سپورٹس ڈیسک

سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان سے ٹکٹ مانگا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے دبئی میں موجود ہے جہاں شاہنوں نے اپنے پریکٹس میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی،پاک بھارت سنسنی خیز مقابلے کے کرکٹ شائقین بے چین ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے اس میچ کی ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوچکی ہیں،
سول میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیووائرل ہوئی۔
ویڈیو میں وہ جیسے ہی گاڑی سے نیچے کرجاتے ہیں ایک پاکستانی مداح نے ان سے پوچھا کہ انڈیا،پاکستان کی ٹکٹیں ہیں آپ کے پاس؟
دیکھیں شاید جیب میں ہوں؟جس پر شاہین رک گئے اور ٹریک سوٹ کی جیب ٹٹولی اور مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئے،
فاسٹ بولر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین