اپوزیشن نے مہنگائی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کردیا

Oct 22 2021 | نمائندہ خصوصی

اپوزیشن نے ملک میں مہنگائی پر حکومت کےخلاف سڑکوں پر احتجاج شروع کردیا۔اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کی کال دینے کے بعد لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، مہمند، زیارت اور مینگورہ سمیت مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر آگئے۔
احتجاج میں شامل افراد نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔
ادھر چمن میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر ریلی کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا، مظاہرین کا کہناتھا کہ مہنگائی سے جینا مشکل ہوگیا ہے۔
کراچی میں بھی پی ڈی ایم کی جانب سے صدر ایمپریس مارکیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے جب کہ لاہور میں (ن) لیگ کی جانب سے مختلف مقامات پر احتجاج کیا جارہاہے۔

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین