دلہن نے مہمانوں کے سامنے دلہے کو زمین پر پٹخ دیا؛ ویڈیو وائرل

شادیوں کے موقع پر کچھ ایسے ناقابل یقین واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلہن نے مہمانوں کے ساتھ دلہے کو زمین پر پٹخ دیا۔
تفصیلات کےمطابق ترکی میں جوڈو میں بلیک بیلٹ رکھنے والے نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے موقعے پر سپورٹس ملبوسات میں شرکت کی جس پروہاں پرموجود لوگ حیران رہ گئےمگرانہیں مزید حیرت اس وقت ہوئی جب بھرےمجمع میں دلہن نے دلہےکو پکڑ کرزمین پر پٹخ دیا۔
ترکی کے شہر ڈینیزلی میٹروپولیٹن بلس پور سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوبیاہتا جوڑے طلحہ انیس آریوگلو اور 23 سالہ عمران شبل نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز ایک نمائشی میچ سے کیا، جہاں دلہن نے دستخط کرنے سے قبل دولہا کو 4 مختلف حرکات میں زمین پر گرا دیا۔

Views= (1327)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین