حکومت نے پیٹرول پھر مہنگا کردیا ، نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 144 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
سال نو کے موقع پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کیلئے ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا تھاکہ ایک دفعہ پھر وزیر اعظم نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 روزمیں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا مگر حکومت نے 2 فیصد صرف اضافہ کیا۔

Views= (145)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین