پشاور کے نامور خواجہ سرا کی برہنہ ویڈیو وائرل

پشاو کے نامور خواجہ سرا ڈولفن ایان کی سوشل میڈیا پر برہنہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، ڈولفن ایان نے پولیس کو کارروائی کی درخواست دیدی۔
خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دو سال پرانی ہے جو کہ زبردستی بنائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے رہی ہوں، ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی ملزم کے خلاف درخواست دوں گی۔
ڈولفن ایان نے بتایا کہ ملزم کا نام اور ایڈریس پولیس درخواست میں شامل کیا ہے۔
ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خواجہ سرا ڈولفن ایان کی ویڈیو سے متعلق مقامی تھانہ رابطے میں ہے۔

Views= (985)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین