ڈاکٹر کا یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر بچے کا آپریشن کرنا اس کی جان لے گیا
Sep 8 2024 | ویب ڈیسک
جعلی ڈاکٹروں نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر بچے کی غلط سرجری کر کے اسے موت کے منہ میں دھکیل دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ انڈیا کی ریاست بہار میں پیش آیا جب ایک 15 سالہ لڑکا اس وقت ہلاک ہو گیا جب ایک جعلی ڈاکٹر نے پتھری نکالنے کیلیے اس کا غلط آپریشن کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کو شدید قے آنے پر علاقے میں موجود گنپتی نامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر اجیت کمار نے بچے کے اہلخانہ کے علم میں لائے بغیر اس کے پتے کا آپریشن کر دیا۔
خبر کے مطابق بچے کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اسے صرف الٹیاں آرہی تھی اور ہم چاہتے تھے وہ رک جائیں اور اسی لیے بچے کو ایک قریبی اسپتال لائے تھے مگر وہاں کے ڈاکٹر نے کہا اس کا آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔
اس نے یوٹیوب ویڈیوز کو فالو کرکے بچے کا زبردستی آپریشن کیا۔ کرشنا کے والد چندن شا نے کہا کہ یہی وجہ ان کے بیٹے کی موت کا باعث بنی۔
بچے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ ’ڈاکٹر‘ کے پاس مناسب اہلیت ہے یا نہیں۔ لیکن آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ ڈاکٹر جعلی ہے۔
بچے کے گھر والوں نے الزام لگایا ڈاکٹر نے موبائل پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے ان ویڈیوز کی مدد سے آپریشن مکمل کیا مگر آپریشن کے بعد بچے کی طبیعت بگڑ گئی۔
نوجوان کے اہلخانہ نے بتایا کہ الٹیاں بند ہونے کے بعد لڑکا بہتر محسوس کر رہا تھا۔ لیکن ڈاکٹر نے اس کے والد کو کسی دوسرے کام سے بھیج دیا اور گھر والوں کی رضامندی کے بغیر لڑکے کا آپریشن شروع کر دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کی بچہ شدید تکلیف میں تھا۔ بعد ازاں لڑکے کی سانسیں بند ہو گئیں اور وہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے لاش کو طبی معائنے کے لیے بھیج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ وہ مفرور جعلی ڈاکٹر اور طبی عملے کی تلاش کر رہے ہیں۔
Views= (916)
Join on Whatsapp 1 2