بلی اور چوہے کے درمیان دوستی کی خوبصورت مثال، ویڈیو وائرل

بلی اور چوہے درمیان ہونے والی فطری لڑائی سے تو سب واقف ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ دونوں اچھے دوست بھی بن سکتے ہیں؟
جی ہاں!! ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہےکہ جسے دیکھ کر آپ کو بھی خوشگوار حیرت کے ساتھ ان کی معصومیت پر پیار آجائے گا۔
صارفین آج کل ایک ایسی بلّی کی ویڈیو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جس نے چوہے کا شکار کرنے کے بجائے اس سے دوستی ہی کرلی اور اس کو کھانے یا مارنے کے بجائے اپنے ساتھ کھانا کھلانے پیالے تک لے گئی۔
آپ کو اپنے بچپن میں دیکھے جانے والے مشہور زمانہ کارٹون شو ٹام اینڈ جیری کے وہ مناظر یاد ہیں کہ جس میں بلی اور چوہا ایک دوسرے سے دوستی کرنے کے لیے کیا کیا جتن کرتے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ دلچسپ ویڈیو آپ کو ان اقساط کی یاد دلاسکتی ہے کہ جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بلی چوہے کو اپنے کھانے کے پیالے کے پاس لے جارہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو گزشتہ ہفتے پوسٹ کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔ شیئر کیے جانے کے بعد سے اب تک اسے 6.4 لاکھ کے قریب صارفین اسے دیکھ چکے ہیں اور تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے، لوگوں نے اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طرح طرح کے تبصرے کیے۔

Views= (487)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین