شاہد خاقان عباسی نے سُپریم کورٹ کو ’’آسان حل‘‘ بتا دیا

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لگتا ہےکہ سب سے بڑامسئلہ ملزمان کو ریلیف دینے کا بن گیا ہے اعلی عدالتیں ملزمان کو ریلیف دینے میں لگی ہوئی ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کوختم کرکے عوام کی جان چھڑائیں عمران خان پر60 ارب روپے کی کرپشن کا کیس ہے عوام کا انصاف کے نظام سے اعتباراٹھتا جا رہا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دین اور آئین کی بنیاد انصاف پر ہےعدالت عظمیٰ اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات کرے ن لیگ نے ریمانڈ بھی بھگتے،جیلیں بھی کاٹی ہیں۔
مزید کہا کہ ایک جتھ آپ رکھ لیں آپ کو کوئی گرفتار نہیں کرسکتا ہے کورکمانڈرکے گھر پرحملہ ہوا، کوئی سوموٹو نہیں لیا گیا جج کا کام نہیں ہے کہ کسی کو خوش آمدید کہے میں کسی پرعدم اعتماد کا اظہار نہیں کررہا ہوں جو فیصلہ وہ کریں گے سر آنکھوں پر ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ملک آج جس حال میں اس میں عدلیہ کا بھی کردار ہے آپ نے ایک سینئرسیاستدان کوعمر بھر کیلئے نااہل قرار دیا لگتاہےکہ سب سے بڑامسئلہ ملزمان کو ریلیف دینے کا بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلی عدالتیں ملزمان کو ریلیف دینے میں لگی ہوئی ہیں عمران خان کا کیس بلکل واضح ہے سپریم کورٹ عمران خان کو تحفظ فراہم کررہی ہے عمران خان کو احاطہ عدالت سےگرفتارکرنا ٹھیک نہیں تھا۔
شاہد خاقان نے مزید کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملزم کو رہا کردیا جائے سپریم کورٹ کوآسان حل بتاتا ہوں، نیب کوختم کردیں عمران خان میں ہمت ہےتومقدمات کا سامنا کریں۔

Views= (409)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین