جمائما کے گھر میں 2 نوجوانوں کے گھسنے کی کوشش

لندن: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والوں کی تصاویرسوشل میڈیا پر شئیر کردیں۔
جمائما نے ٹوئٹر پر 2 نوجوانوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا اپیل کی کہ اگر کوئی ان دونوں کو جانتا ہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔ تصویر میں دونوں نوجوانوں کے چہرے صاف نظر آرہے ہیں۔
جمائما نے نجی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چند روز قبل بھی ماسک پہنے نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔
جمائما کا مزید کہنا تھا کہ دونوں واقعات ان ہی نوجوانوں نے کیے یا وہ مختلف لوگ تھے اس بارے میں علم نہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے جمائما سے ظہار ہمدردی کرتے ہوئے پولیس سے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Views= (1087)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین