کونسلر کا الیکشن لڑنے والا ڈاکو پکڑا گیا، دھلائی کے بعد حوالہ پولیس

شہر قائد کراچی میں لوٹ مار کرتے ہوئے رنگےہاتھوں پکڑاگیا ملزم بلدیاتی امیدوار نکلا جس نے کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق بلدیہ مدینہ کالونی میں ڈکیتی کا واقعہ رونما ہوا اس دوران لوٹ مار کرتے ہوئے شہریوں نے مبینہ ڈکیت کو زخمی حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ مبینہ ڈاکو نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیااور کونسلرکی نشست پریوسی چھ وارڈ نمبرچار سےالیکشن لڑا اور 305 ووٹ بھی حاصل کئے۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم الیکشن سےقبل بھی وارداتیں کرتارہاہے اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل چھینی، میڈیسن کمپنی کی وین کو لوٹا، ملزم آج بھی واردات کررہا تھا کہ شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور مزید کارروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Views= (570)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین