’جو آخر میں سوئے گا وہی جیتے گا‘؛ ٹک ٹاک چیلنج خطرناک کیسے؟

میکسیکو کے حکام نے ایک وائرل ٹک ٹاک چیلنج کے حوالے سے خبردار کر رہے ہیں جس میں سکول کے طلبہ نے نیند آور دوا لے کر اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ٹک ٹاک چیلنج کا سلوگن ہے کہ ’آخر میں سونے والا جیتے گا‘ جس میں دوروں، گھبراہٹ اور بےچینی کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کلونازپم لینے کے بعد جاگنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
غنودگی اس دوا کا سائیڈ افیکٹ ہے۔
دارالحکومت کے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ پیرامیڈیکس نے میکسیکو سٹی کے ایک سکول میں پانچ طلبہ علاج کیا۔
شمالی ریاست نیو لیون میں حکام نے ایسے تین کیسز کی اطلاع دی تاہم طالب علموں میں سے کوئی بھی شدید بیمار نہیں ہوا۔
نیوو لیون کی ہیلتھ سیکرٹری الما روزا نے کہا کہ ’بدقسمتی سے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے پھیلنے والے چیلنجز اکثر لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔‘
ٹِک ٹاک پر لوگوں کی کئی ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں جو دواکے اثرات کا مشاہدہ کرنے کے لیے یہ گولیاں لے رہے ہیں۔
دیگر صارفین نے چیلنج کے خطرے کے بارے میں خبردار کرنے والی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔

Views= (620)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین