پولیو وائرس کے آثار، لاہور میں ویکسی نیشن مہم کا فیصلہ

پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے اور اسی سلسلے میں سال کی پہلی انوائرمنٹل سیمپل رپورٹ میں حوصلہ افزانتائج سامنے آئے ہیں جب کہ 37 شہروں سے جمع کیے گئے سیوریج سیمپل میں وائرس نہیں پایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تاہم کراچی کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور سے لیے گئے سیمپلز کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد حکام نے 26 یونین کونسلز میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔
جاری کردہ ایک بیان کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے جنوری 2023 میں ڈسٹرکٹ لاہور کے علاقے گلشن راوی سے حاصل کیے گئے سیمپل میں ٹائپو ون وائلڈ پولیو وائرس کے پائے جانے کی تصدیق کی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رواں سال پاکستان میں پایا جانے والا پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے۔
گزشتہ سال ملک بھر سے 37 انوائرمنٹل سیمپل مثبت پائے گئے تھے۔ پاکستان میں پولیو خاتمے کے پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بتایا کہ لاہور سے صرف ایک نمونہ مثبت پایا گیا اور پروٹوکول کے مطابق ان 26 یوسیوں میں مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں کا سیمپل مثبت پایا گیا۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ لاہور کا ماحولیاتی نمونہ 2022 کے دوران تین مرتبہ مثبت آیا تھا لیکن دسمبر میں منفی پایا گیا۔

Views= (535)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین