ایک وقت کا کھانا چھوڑنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

اگر آپ دن بھر میں کسی وقت کا کھانا چھوڑ دیتے ہیں تو اس عادت کے نتائج تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
Tennessee یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 40 سال سے زائد عمر کے 24 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن میں کسی بھی وقت کا کھانے چھوڑنے کی عادت کے نتیجے میں موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تحقیق کے مطابق صبح ناشتہ نہ کرنے سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ دوپہر یا رات کا کھانا چھوڑ نے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے انکشاف ہوتا ہے کہ دن میں کم از کم 3 بار خوراک کو جزوبدن بنانا ضروری ہے۔
تحقیق میں غذائی اور طرز زندگی کے عناصر کو مدنظر رکھا گیا تھا جس سے دریافت ہوا کہ دن میں ایک وقت کے کھانے سے دوری بھی موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ تحقیق میں لوگوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور براہ راست یہ جائزہ نہیں لیا گیا تھا کہ کسی وقت کا کھانا چھوڑنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، تو اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نتائج سے ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے غذائی عادات اور اموات کے درمیان تعلق کا عندیہ ملتا ہے۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل آف دی اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیبیٹکس میں شائع ہوئے۔

Views= (653)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین