بھارتی ماڈل عرفی جاوید نے کپڑوں پر تنقید کرنے والے معروف مصنف کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے کپڑوں پر تنقید کرنے والے معروف مصنف چیتن بھگت کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی۔
گزشتہ دنوں بھارتی مصنف نے ادبی میلے میں گفتگو کرتے ہوئےعرفی جاوید پر فحاشی پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔
اس کے جواب میں عرفی جاوید نے مصنف پر شدید غصے کا اظہار کیا اور ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری بھی شیئر کی تھی جس میں کہاتھا کہ فیسٹول میں میرا نام کیوں لیا؟ میرا اس سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب اپنے سے آدھی عمر کی لڑکیوں کو میسج کررہے تھے تو ان لڑکیوں کے کپڑوں نے آپ کو بھڑکایا تھا؟ ریپ کلچر کو بڑھاوا دینا بند کردو، تم جیسے لوگ نوجوانوں کو بھڑکا رہے ہیں۔
اداکارہ نے ماضی میں ’می ٹو‘ مہم کے دوران بھارتی مصنف کی لیک ہونے والی واٹس ایپ چیٹ ایک بار پھر شیئر کردی۔
خیال رہے کہ اس چیٹ کے سامنے آنے کے بعد چیتن بھگت نے اپنے عمل کی معافی بھی مانگی تھی۔
تاہم اب اس معاملے پر مصنف چیتن بھگت نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لیک ہونے والی چیٹ سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس لڑکی سے بات چیت کا کہا جا رہا ہے میں نے کبھی اس نے بات نہیں کی، یہ ایک جھوٹ اور ایک نان ایشو ہے۔
چیتن بھگت کا مزید کہنا تھا میں نے کبھی کسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو یہ بتانے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ انسٹا گرام پر اپنا وقت ضائع مت کریں، اپنی فٹنس اور کیرئیر پر توجہ دیں۔

Views= (1215)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

تازہ ترین