مرضی کا تبادلہ کیوں نہیں کیا؟ انسپکٹر نے سینئرخاتون افسر کو تھپڑ جڑ دیا

مرضی کا تبادلہ نہ کرنے پر راوی زون کےانفورسمنٹ انسپکٹر نے سینئر افسر کو تھپڑ رسید کردیا،
انفورسمنٹ انسپکٹرواصف ایوب سینئر افسر کودھمکیاں بھی دیتا رہا، واصف ایوب نے نشے میں لیڈی افسر پارس زبیرکوہراساں کیا، واصف ایوب نے لیڈی افسرپارس زبیر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
خاتون افسر کی درخواست پرتھانہ لاری اڈہ میں انسپکٹرکیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق خاتون افسر کے سٹاف نے مداخلت کرکےجان بچائی،اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کردی گئیں ۔

Views= (689)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین