کتے کی موسیقی کی دھن پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل

آپ نے انسانوں کو تو گلوکاری کرتے سنا ہوگا لیکن کیا آپ نے کتے کو گلوکاری کرتے کبھی سنا ہے نہیں تو آپ یہ ویڈیو ضرور دیکھیں جس میں ایک کتے نے گانا گا کر اپنے چھپے ٹیلنٹ کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس منفرد ویڈیو میں ایک گلوکار گانا گا رہا ہےلیکن یہ کوئی انسان نہیں بلکہ ایک کتا ہے جو موسیقی کی تال پر اپنے سروں کی تال ملاتے ہوئے باقاعدگی سے گانا گا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کی مالکن بھی موجود ہے جو چین کے روایتی موسیقی کا آلہ بجا رہی ہے اور کتا ساتھ گانا گا رہا ہے۔
اس کتے کی نسل کو سائبیرین ہسکی کہا جاتا ہے اور یہ ویڈیو چین سے سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں بجانے والا یہ ایک روایتی موسیقی کا آلہ ہے جسے چینی زبان میں گوزہینگ کہا جاتا ہے۔
کتے نے موسیقی کے ساتھ گانا گا کر اپنے چھپے ٹیلنٹ کا اظہار کیا جسےسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے۔

Views= (151)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین