والد کی پانچویں شادی میں بچوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا، دلہن فرار؛ ویڈیو دیکھیں

بھارت میں کئی ایسے مضحکہ خیز واقعات جنم لیتے ہیں اور فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتے ہیں جنہیں دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش میں 55 سالہ شفیع احمد پانچویں شادی کرنے جارہا تھا لیکن اس کی اہلیہ اور ساتوں بچوں نے بارات میں پہنچ کر ہنگامہ کھڑا کردیا۔
جب بچوں نے دلہن کے گھر والوں کو بتایا کہ یہ ہمارے والد ہیں تو پنڈال میں جھگڑا شروع ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بارات میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے دلہے کو مارا پیٹا جبکہ دلہن سارا ماجرا دیکھ کر موقعے سے فرار ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’بچوں کی جانب سے شکایت درج کروانے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔
شفیع احمد کے بچوں نے پولیس کو بتایا کہ ’والد نے ماہانہ اخراجات کے لیے رقم دینا بند کردی تھی اور جب انہیں ان کی پانچویں شادی کا علم ہوا تو انہوں نے کارروائی کا فیصلہ کیا‘۔

Views= (1678)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین